بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بہشت زہراء(س) کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے شہر تہران کی حدود سے باہر ایک قبرستان کی تیاری کے بارے ميں شائع ہونے والی خبروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ کرائسس مینجمنٹ کا ایک حصہ ہے اور دشمنوں کی مسلط کردہ جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہے۔
انھوں نے کہا: ہماری ذمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ جارح فوجوں کے ہلاک شدگان کی لاشیں بھی دفنا دیں۔
انھوں نے کہا کہ سابقہ جنگوں میں اجنبی فوجیوں کی لاشیں شہر کے اندر دفنائی جاتیں تھیں لیکن اب انہیں شہر سے دور، دفنایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ اگر زمینی جارحیت ہوئی یا چھاتہ برداروں کو اتارا گیا تو انہیں وقتی طور پر ان قبروں میں دفنایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ جارحین کے لئے 5000 قبریں تیار کی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان قبروں کی تیاری کو صرف پیشہ ورانہ انتظامات کی رو سے میڈیا کوریج نہیں دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مسلح افواج نے کئی سال پہلے، ممکنہ امریکی جارحیت کی صورت میں، خلیج فارس کے ساحلی علاقوں میں امریکی فوجیوں کے لئے ہزاروں قبریں تیار کر رکھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ